آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

3 گھنٹے قبل
آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان اور دیگر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

 اسلام آباد( پاکستان خبر)پاک افغان سرحد پر آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ کارروائیاں 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے کی گئیں۔پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹرز پر مؤثر کارروائیاں کیں، جو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔پاک فوج نے کہا کہ وہ افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔