اتوار, جولائی 6, 2025

طالبان نے افغانستان میں انسانی حقوق کے لیے یو این کے نمائندے کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

طالبان نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے برائے انسانی حقوق، رچرڈ بینیٹ، کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ رچرڈ بینیٹ افغانستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث تھے، اس لیے ان کا افغانستان آنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ رچرڈ بینیٹ کو افغانستان میں پروپیگنڈا پھیلانے کا کام سونپا گیا تھا اور وہ معمولی مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے تھے، لہذا انہیں اب افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ رچرڈ بینیٹ نے اپنی رپورٹس میں افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلسل تنقید کی تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپریل 2022 میں رچرڈ بینیٹ کو افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا تھا، جس کا کام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز سازی تھا۔

مزید پڑھیے

اہم ترین

ایڈیٹر کا انتخاب