اترپردیش( سپورٹس ڈیسک) بھارت میں کھیل کے دوران 22 سالہ نوجوان کرکٹر ثاقب کی اچانک موت نے کھیل کے میدان میں بڑھتے ہوئے ہارٹ اٹیک کے کیسز پر تشویش پیدا کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حافظ تھانہ گنج کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیل رہے تھے۔ بی ایڈ کے طالبعلم ثاقب عید کی تعطیلات کے سلسلے میں گھر آئے ہوئے تھے۔ جمعہ کے روز میچ کے دوران اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی اور چند لمحوں بعد زمین پر گر گئے۔ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اس اچانک موت پر اہل خانہ اور دوست شدید صدمے میں ہیں۔اہل خانہ کے مطابق ثاقب نہایت خوش اخلاق اور سب کا چہیتا تھا، بچپن سے ہی کرکٹ کا شوقین تھا اور مقامی ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا رہا۔
اترپردیش میں کھیل کے دوران نوجوان کرکٹر کا دل کا دورہ، زندگی کی بازی ہار گئے
1 گھنٹے قبل