ورکشائر کے کپتان ایلکس ڈیویز نے استعفیٰ دے دیا

2 گھنٹے قبل
ورکشائر کے کپتان ایلکس ڈیویز نے استعفیٰ دے دیا

لاہور( سپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی ورکشائر کاؤنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلکس ڈیویز نے اچانک کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ ایڈ برنارڈ نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت سنبھال لی ہے۔31 سالہ ایلکس کو 2024 کے سیزن سے قبل کپتان بنایا گیا تھا اور بطور کپتان انہوں نے اپنے پہلے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 50.68 کے اوسط سے 1115 رنز اسکور کیے جن میں چار سینچریاں شامل ہیں۔ایلکس ڈیویز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت کرنا ان کے کیریئر کے چند برسوں کا سب سے قابلِ فخر لمحہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرافیاں جیتنے کے قابل اسکواڈ بنانے اور اسے ترقی دینے کے عمل کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات تھی۔