افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے چیک پوسٹ تباہ کر دی

2 گھنٹے قبل
افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے جوابی کارروائی کر کے چیک پوسٹ تباہ کر دی

اسلام آباد( پاکستان خبر) ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی جب افغان طالبان نے اچانک فائرنگ شروع کی، جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی کے مطابق جھڑپیں طورخم اور تیراہ کے سرحدی علاقوں میں ہوئی، جہاں افغان جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین مختلف پوائنٹس شامل تھے اور تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستانی جوان محفوظ رہے، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحدی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔