امریکا اور ایران جنگ بندی ،پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، مذاکرات آج ہونگے

2 گھنٹے قبل
امریکا اور ایران جنگ بندی ،پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، مذاکرات آج ہونگے

اسلام آباد( پاکستان خبر)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں آج اور کل اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان اہم مذاکرات منعقد ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی سطح کے مذاکرات آج ہوں گے جبکہ اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہفتے کے روز متوقع ہے۔ امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، جبکہ دیگر نمایاں شخصیات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔ایران کی جانب سے عباس عراقچی اور محمد باقر قالیباف مذاکرات میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر اور دیگر وفد پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق حساس امور پر بند کمروں میں بات چیت کی جائے گی اور کسی بھی معاہدے کا فیصلہ امریکا کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔