اقوام متحدہ کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان

2 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ  کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان

اسلام آباد( پاکستان خبر)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کے حوالے سے امریکی اور اسرائیلی تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتکاری نہایت اہم ہے اور وہ اس کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور عالمی امن پر اس کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو ہی واحد راستہ سمجھتا ہے۔