ایران میں حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد گرفتار

2 گھنٹے قبل
ایران میں حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد گرفتار

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں حساس معلومات دشمن کو فراہم کرنے کے شبہے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سیکیورٹی فورسز نے شمال مغربی علاقے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اہم اور حساس مقامات کے بارے میں دشمن کو معلومات فراہم کیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے یہ معلومات امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسیوں کو فراہم کیں۔ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔