واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ میں تعینات ہونے والی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان 19 فروری کو واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے اجلاس میں کیا جائے گا، جو ٹرمپ پیس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ رکن ممالک نے انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد فنڈ فراہم کرنے کا عہد بھی کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں اہلکار انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے زور دیا کہ حماس کو مکمل اور فوری غیر مسلح ہونے کے اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا اور بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے اہم بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی آئندہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت جنگ بندی کے بعد غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔
بورڈ آف پیس کے لیے غزہ میں ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے: ٹر مپ
14 گھنٹے قبل