دہشت گردوں کا دو تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، علاقے میں خوف و ہراس

14 گھنٹے قبل
دہشت گردوں کا دو تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، علاقے میں خوف و ہراس

ڈی آئی خان( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشت گردوں نے دو تھانوں پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اور پھر گھات لگا کر پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق دو تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اور دو کسٹم اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ ایک اہلکار کو اغوا کر کے ساتھ لے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔