مارکیٹس کے اوقات کم کرنے کی تجویز حکومت کا اہم اشارہ

15 گھنٹے قبل
مارکیٹس کے اوقات کم کرنے کی تجویز حکومت کا اہم اشارہ

اسلام آباد( پاکستان خبر)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی بچت کے پیش نظر مارکیٹس کے اوقات کار کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات دس بجے تک بند کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک سے ملاقاتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے تاکہ انہیں موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے، کیونکہ معیشت کو ممکنہ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔علی پرویز ملک کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان میں تین اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے ڈپازٹس رکھوائے، اور اگر واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو حکومت اس کے لیے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ قطر سے گیس سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی گیس فیلڈز سے فوری طور پر چار سو سے پانچ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ توانائی کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔