اسلام آباد( پاکستان خبر)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر دہشت گردوں سے روابط کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں رؤف حسن اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو اگلی سماعت پر طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشت گرد روابط کا کیس، فرد جرم عائد
2 ہفتے قبل