ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے لیے 170 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

2 گھنٹے قبل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے لیے 170 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

دبئی( سپور ٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن دھواں دار 55 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوالڈ بریوس 34، ٹریسٹن اسٹبز 29، کپتان ایڈن مارکرم 18، کوئنٹن ڈی کاک 10، ڈیوڈ ملر 6، کوربن بوش 2 جبکہ رائن رکلٹن اور کگیسو رباڈا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچِن رویندر، میٹ ہینری اور کول مکونکی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لوکی فرگوسن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔