لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی نتالیہ خان اٹھائیس برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس پر کھیلوں کے حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور سرجری کے بعد صحت یاب نہ ہو سکیں، جس کے باعث ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام اراکین اس افسوسناک خبر پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں، کھیلوں کا حلقہ سوگوار
3 گھنٹے قبل