دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک) شامی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے شمال مشرقی علاقے میں واقع الشادادی فوجی اڈہ کا کنٹرول امریکی افواج سے سنبھال لیا ہے۔وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق الشدادی بیس امریکی حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے بعد شامی عرب فوج کے حوالے کیا گیا۔ یہ اڈہ صوبہ حسکہ کے نواحی علاقے میں واقع ہے جہاں امریکی افواج داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے تحت تعینات تھیں۔ چند روز قبل امریکا نے التنف اڈہ بھی خالی کر دیا تھا، جو شام، اردن اور عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ماضی میں ایس ڈی ایف امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد کی اہم اتحادی رہی ہیں اور 2019 میں داعش کی علاقائی شکست میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ دسمبر 2024 میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد امریکا نے دمشق کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے ہیں۔ادھرسینٹ کام کے مطابق 3 تا 12 فروری کے دوران شام میں داعش کے 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخائر شامل تھے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن شام کی موجودہ پیش رفت سے مطمئن ہے، تاہم کرد اقلیت اور دیگر گروہوں کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد آسان نہیں ہوگا اور سیاسی مفاہمت کے لیے مختلف برادریوں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔
شامی فوج نے الشدادی فوجی اڈہ امریکی افواج سے سنبھال لیا
14 گھنٹے قبل