شعیب اختر کی پی سی بی کی قیادت پر شدید تنقید

15 گھنٹے قبل
شعیب اختر کی پی سی بی کی قیادت پر شدید تنقید

راولپنڈی( سپورٹس ڈیسک)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کی خراب صورتحال کی وجوہات بیان کر دیں۔بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بارے میں ناواقف شخص کو بورڈ کا چیئرمین بنا دینا قومی ٹیم کی ناکامی کا سبب بنتا ہے، جیسے کسی غیر ماہر کو نیوز چینل کا ہیڈ بنا دینا بے نتیجہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کو سپراسٹار کا درجہ دینا جو میچ جتانے کی صلاحیت نہیں رکھتے، یا بولرز کو مقرر کرنا جو پورے 10 اوورز مکمل نہیں کر سکتے، نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ غیر سنجیدہ اور نااہل افراد کو بڑے عہدوں پر بٹھانا دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے، اور اسی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی اتنی کمزور ہو گئی ہے۔