پی ایس ایکس میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس گر گیا

15 گھنٹے قبل
پی ایس ایکس میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس گر گیا

کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری دن کے دوران شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 2,264 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,339 پوائنٹس پر گر گیا۔ بعد ازاں مزید 1,742 پوائنٹس کی مندی کے بعد انڈیکس 177,861 پوائنٹس تک آ پہنچا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 178,933 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔