امریکی صدر کے بیان کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی

10 گھنٹے قبل
امریکی صدر کے بیان کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی

کراچی( کامرس ڈیسک) امریکی صدر کے جنگ جاری رکھنے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1 لاکھ 50 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 768 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 55 ہزار 511 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جو خطے میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھی گئی، جس سے عالمی سرمایہ کاری کے ماحول پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔