کراچی (کامرس ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ جلد ختم ہونے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 7 ہزار 461 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 56 ہزار 233 کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث سٹاک ایکسچینج نے کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ایشیا کی دیگر مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ساڑھے پانچ فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں تقریباً پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں دو فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد اور ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی
2 گھنٹے قبل