بلوچستان میں سردی کی شدت، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کی پیشگوئی

2 ہفتے قبل
بلوچستان میں سردی کی شدت، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کی پیشگوئی

کوئٹہ( پاکستان خبر)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم اور جزوی تا مکمل ابر آلودگی کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع کی گئی ہے۔اسی طرح ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کم سے کم درجہ حرارت کی بات کریں تو کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، قلات اور زیارت میں منفی ایک ڈگری، ژوب میں 4 ڈگری، سبی میں 12 ڈگری اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ ہوا۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔