ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے حقیقی مالکان کا ڈیجیٹل ریکارڈ متعارف کروا دیا

3 گھنٹے قبل
ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے حقیقی مالکان کا ڈیجیٹل ریکارڈ متعارف کروا دیا

کراچی( کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کے لیے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کروا دی ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات اب آن لائن Uرجسٹری میں محفوظ ہوں گی اور تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔کمیشن نے بتایا کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں گی جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم 19 کے ذریعے معلومات فراہم کریں گی۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل UBO رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا اور یہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی۔ کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تقاضے کے مطابق جمع کرانا ضروری ہے۔