پشاور( پاکستان خبر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے، جس کی متوقع لاگت 50 سے 60 ارب روپے ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے مجوزہ دوسرا رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگا اور شہر کے جنوبی علاقوں کو کور کرے گا۔ منصوبے کے مکمل ہونے سے نہ صرف ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔بریفنگ کے مطابق منصوبے کو تقریباً تین سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات کے مطابق کی جائے۔انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے قیام کے اقدامات بھی کرنے کی ہدایت دی۔
پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور، لاگت 60 ارب روپے متوقع
4 گھنٹے قبل