کشیدہ صورتحال، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی غیر یقینی

2 گھنٹے قبل
کشیدہ صورتحال، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی غیر یقینی

 دبئی ( سپورٹس ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی غیر یقینی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم ڈربن سے براستہ دبئی پاکستان واپسی کا سفر شروع کرنے والی تھی، لیکن فضائی حدود کی بندش کے باعث ایئرپورٹس فی الحال بند ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کھلنے کے بعد ہی وطن واپسی ممکن ہو سکے گی، اور اگر صورتحال برقرار رہی تو ٹیم کو ڈربن میں قیام کرنا پڑے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریز مکمل کی، جس میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 اور ون ڈے سیریز 2-1 سے ہار گئی۔