لاہور( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا شخصیت رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی مبینہ وائرل ویڈیو کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔رجب بٹ، جن کے یوٹیوب چینل پر تقریباً 80 لاکھ سبسکرائبرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لگ بھگ 20 لاکھ فالوورز ہیں، حالیہ دنوں ایک ویڈیو کے باعث خبروں میں آئے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ دکھائی دیے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو نے صارفین کے درمیان شدید بحث چھیڑ دی، تاہم رجب بٹ نے اس کی حقیقت واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھانا چاہتے تو خود اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کرتے، نہ کہ کسی اور ذریعے سے اسے منظرِ عام پر آنے دیتے۔رجب بٹ نے مزید کہا کہ ان کے دوستوں کی جانب سے کسی قسم کی ویڈیو لیک نہیں کی گئی، بلکہ لوگ دراصل ایک مصنوعی ویڈیو پر ردِعمل دے رہے ہیں، جو ان کے بقول مداحوں کی ان سے محبت کا اظہار ہے۔