پی ٹی آئی پشاور کے نائب صدر شیر احمد عہدے سے ہٹا دیے گئے

2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی پشاور کے نائب صدر شیر احمد عہدے سے ہٹا دیے گئے

پشاور( پاکستان خبر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہم شخصیت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پشاور کے نائب صدر شیر احمد کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے بتایا کہ نائب صدر کو پارٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔