اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف گروپوں میں ہزاروں اختلافات موجود ہیں، لیکن عمران خان کے حوالے سے سب متفق ہیں۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پختونخوا کی حکومت عمران خان کے لیے رہائی فورس بنائے گی، تاہم دہشت گردوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا کی حکومت شہدا کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی، جبکہ روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں اور بعض کو زندہ جلایا جا رہا ہے، لیکن عمران خان کی ترجیح سب سے اوپر اور آخر تک برقرار ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ باقی تمام مسائل اس کے مقابلے میں بے معنی اور بے وقعت ہیں۔
پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے سب چاہتے ہیں عمران جیل میں ہی رہے:خواجہ آصف
3 گھنٹے قبل