لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ کی تفصیلات منظرعام پر آ گئیں۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت تبدیلی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ افتتاحی تقریب 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ سی ای او نے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل شیڈول چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔سلمان نصیر نے بتایا کہ ریکی ٹیم نے پشاور اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے اور کچھ ضروری امور کی اصلاح کی جا رہی ہے تاکہ پی ایس ایل کے کچھ میچز پشاور میں بھی ممکن بنائے جا سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ او زی گروپ نے جنوری کے دوسرے ہفتے میں تمام مالی معاملات کلیئر کر دیے تھے اور ان کی بینک گارنٹی پی ایس ایل کے پاس موجود ہے۔ اس وقت وہ پریس کانفرنس میں موجود ہیں، اس لیے ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔سی ای او نے کہا کہ گوہر شاہ جیسے متحرک اور پرجوش نوجوان کا پی ایس ایل میں حصہ بننا خوش آئند ہے اور ان کے جذبے کو سراہا جانا چاہیے۔بیرون ملک فائنل کے بارے میں سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس سال یا اگلے سال ایک میچ بیرون ملک ہو گا، اس کا حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔
پی ایس ایل 11 کا افتتاح لاہور میں، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین مدمقابل
2 گھنٹے قبل