اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر آج اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے ہو گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، نیز وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور صوبوں و وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی تشکیل دیا جائے گا، اور اجلاس میں اسکول و کالجز کی کلاسز آن لائن کرنے اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا
1 گھنٹے قبل