مشرق وسطیٰ میں بہتری، پاکستان سے آج 63 فلائٹس کی روانگی متوقع

1 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ میں بہتری، پاکستان سے آج 63 فلائٹس کی روانگی متوقع

کراچی( پاکستان خبر) مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار کے بعد پاکستان سے آج 63 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھر سے مزید 76 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، جن میں کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی 21، 21 پروازیں شامل ہیں، جبکہ دوحہ کے لیے بھی 21 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل آباد سے 3 اور سیالکوٹ سے 7 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ 9 دنوں کے دوران دنیا بھر سے منسوخ پروازوں کی تعداد 34,420 ہو گئی ہے۔فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار کے پیش نظر آج کراچی سے 13، لاہور سے 12، اسلام آباد سے 16، ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5 اور کوئٹہ سے 4 پروازیں آپریٹ ہونے کا امکان ہے۔