اسلام آباد( پاکستان خبر)پی آئی اے نے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی۔مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والوں کے لیے 10 فیصد رعایت کا اعلان
13 گھنٹے قبل