لاہور( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار ابھیشیک شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ابھیشیک شرما کی ٹاپ پوزیشن اب پاکستانی اوپنر کے نشانے پر ہے، دونوں کے درمیان محض 26 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 383 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر قبضہ کر لیا، اور انہوں نے سری لنکا کے خلاف پالے کیلی میں سنچری بھی جڑی تھی۔رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے انگلش بیٹر فل سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا جو تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔ بھارتی بیٹر ایشان کشن چوتھے اور ہم وطن تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے ڈیووالڈ بریوس نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔زمبابوے کے برائن بینیٹ نے چھ درجے چھلانگ لگا کر گیارہویں نمبر پر جگہ بنائی جبکہ جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن (13) اور ایڈن مارکرم (16) نے بھی رینکنگ میں بہتری دیکھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
2 گھنٹے قبل