پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ

12 گھنٹے قبل
پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ

اسلام آباد( پاکستان خبر)پاکستان نے اپنا دوسرا مقامی سیٹلائٹ ای او ٹوکامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ اس لانچ کا عمل سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے مکمل کیا، جو ملکی خلائی مہارت کا اہم سنگِ میل ہے۔ ای او ٹوزمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور منصوبہ بندی و وسائل کے انتظام کے لیے قیمتی ڈیٹا فراہم کرے گا۔یہ سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کو بھی واضح کرتا ہے۔