ایران پر حملوں کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

2 گھنٹے قبل
ایران پر حملوں کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی( کامرس ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی واضح نظر آئے، جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی دیکھنے کے بعد ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس تک گر گیا۔ بڑی گراوٹ کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹہ کے لیے معطل کی گئی، جس کے بعد دوبارہ آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 795 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، یعنی 16 ہزار پوائنٹس سے زائد کمی۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مشرق وسطی میں جنگ کے سبب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس بھی متاثر ہوئیں، جن میں ممبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 967 پوائنٹس کم ہوا، جاپان کی مارکیٹ میں 1.9 فیصد کمی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی۔