غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف، بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

15 گھنٹے قبل
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا اعتراف، بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاور ڈویژن نے ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی کمی کے باعث لوڈ مینجمنٹ اعلانیہ شیڈول سے بڑھانا پڑی۔پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی کی کم پیداوار کے سبب بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، جس کے باعث تقسیم کار کمپنیوں نے اضافی لوڈ مینجمنٹ کی۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات زیادہ استعمال کے اوقات میں بجلی کی طلب اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک ریکارڈ کی گئی، لوڈ مینجمنٹ صرف رات کے اوقات تک محدود رکھی گئی جبکہ دن کے وقت بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق رہی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافے اور درآمدی گیس کی دستیابی سے بجلی کی پیداوار بہتر ہونے کی توقع ہے، جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔