ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش

1 گھنٹے قبل
ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کے لیے پرکشش مرکز بن گیا ہے۔ ویون لمیٹڈ اور نٹ شیل گروپ کے اشتراک سے شراکت داری کے پلیٹ فارم "دی گلوبل کنیکٹ" کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھا کر شراکت داری اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق ویون، جاز ورلڈ اور نٹ شیل کی شراکت داری عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی مثبت معاشی سمت کا مضبوط اشارہ ہے۔ بورڈ ممبر ویون گروپ برینڈن لوئس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور سرمایہ کاری کے لیے بہترین وقت اور مقام ہے۔"دی گلوبل کنیکٹ" کا افتتاحی اجلاس مئی 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا، جس میں 25 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، عالمی روابط اور سرمایہ کاری اعتماد کو مزید تقویت مل رہی ہے۔