بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، فی یونٹ 27 پیسے اضافے کی درخواست

3 گھنٹے قبل
بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ، فی یونٹ 27 پیسے اضافے کی درخواست

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ستائیس پیسے اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ادارے کے مطابق مارچ کے دوران مجموعی طور پر آٹھ ارب ترانوے کروڑ نوے لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو آٹھ ارب چونسٹھ کروڑ چالیس لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے لیے فی یونٹ ایندھن لاگت کا تخمینہ سات روپے ننانوے پیسے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اصل لاگت بڑھ کر آٹھ روپے چھبیس پیسے فی یونٹ تک جا پہنچی، جس کے باعث اضافی بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔