پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات چین میں دوبارہ شروع

2 گھنٹے قبل
پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات چین میں دوبارہ شروع

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر شروع ہو گئے ہیں، جو چین کی ثالثی میں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات چین کے شہر ارومچی میں اعلیٰ سطح کے ورکنگ لیول پر ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کر رہے ہیں، جبکہ افغان طالبان کے نمائندے بھی شریک ہیں۔دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کا مقصد باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر پیش رفت حاصل کرنا بتایا گیا ہے۔