اسلام آباد( پاکستان خبر)ٹیرف اور فکسڈ چارجز میں ردوبدل سے متعلق حکومتی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔پاور ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے کے بعد صنعتی سیکٹر کا ٹیرف 4 روپے 4 پیسے کم ہو جائے گا، جبکہ پہلی بار بلنگ سائیکل میں صنعت پر عائد 101 ارب روپے کی کراس سبسڈی صفر ہو جائے گی۔حکام نے بتایا کہ اس وقت صنعتی سیکٹر گھریلو صارفین کو 101 ارب روپے کی سبسڈی دے رہا ہے، کمرشل صارفین 90 ارب روپے اور جنرل سروسز صارفین 35 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہے ہیں۔مزید برآں، نیٹ میٹرنگ صارفین نے مجموعی طور پر 35 ارب یونٹ بجلی پیدا کی، اور اگر یہ صارفین گرڈ پر ہوتے تو فی یونٹ 3 روپے کا فرق پڑتا۔ اس فیصلے سے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی لاگت میں کمی اور بلنگ نظام میں شفافیت متوقع ہے۔