لاہور ( شوبز ڈیسک) میشا شفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے گلوکار علی ظفر کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں سیشن کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ثاقب جیلانی نے مزید کہا کہ وہ میشا شفیع کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کر کے اس کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور جائزے کے بعد مناسب قانونی کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔
میشا شفیع کے وکیل نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
3 گھنٹے قبل