دبئی( شوبز ڈیسک)مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں اور انہوں نے حکومت سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار چیرنجیوی کی بیٹی سریجا کونڈیلا اور نواسیاں اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔چیرنجیوی نے اپنے فالوورز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بندش کے باوجود وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں محفوظ ہیں۔