کراچی( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی عمر، شوبز کیریئر اور شادی سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں ہی شوبز میں قدم رکھ لیا تھا۔ایک حالیہ گفتگو میں فضا علی نے بتایا کہ وہ انیس سو چوراسی میں پیدا ہوئیں اور صرف پندرہ برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ محبت اور ساتھ کی تلاش رہی اور اب وہ خود کو مطمئن محسوس کرتی ہیں، ان کے مطابق اکتالیس برس کی عمر میں محبت اور جذبات کے اظہار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عیدالفطر دو ہزار چھبیس کے موقع پر اعجاز خان سے نکاح کیا، جو ان کی تیسری شادی ہے اور ان کے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے، تاہم وہ اب پاکستان میں مقیم ہیں۔حق مہر کے حوالے سے فضا علی نے کہا کہ وہ سادہ نکاح کی خواہش مند تھیں اور انہوں نے پانچ سے سات ہزار روپے حق مہر کی تجویز دی تھی، تاہم ان کے شوہر نے بڑی رقم اور جائیداد کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول نہیں کیا۔ان کے مطابق شوہر کے اصرار پر نکاح نامے میں دس لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، حالانکہ وہ اس کے حق میں نہیں تھیں، جبکہ ان کے لیے رشتے کی اہمیت مالی معاملات سے زیادہ ہے۔فضا علی نے مزید بتایا کہ نکاح کی تقریب نہایت سادہ رکھی گئی، جس میں صرف سونے کی دو انگوٹھیاں بطور تحفہ دی گئیں اور کسی قسم کی شان و شوکت کا اہتمام نہیں کیا گیا۔
فضا علی کے انکشافات، تیسری شادی، عمر اور حق مہر سے متعلق حیران کن تفصیلات بتا دی
3 گھنٹے قبل