اسلام آباد( کامرس ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے لیے فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی سے پاکستانی ائیرلائنز کو کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے سات انتہائی مصروف ہوائی اڈوں پر پروازوں کی منسوخی سے ائیرلائنز کو اب تک اندازاً دو کھرب 15 ارب روپے سے زائد ریونیو نقصان پہنچ چکا ہے۔پاکستان سے پروازوں کی منسوخی کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے اور صرف چار دن میں بین الاقوامی ائیرپورٹس سے منسوخی کے باعث ائیرلائنز کو 10 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔مزید بتایا گیا کہ اگر فضائی آپریشن جلد بحال نہ ہوا تو ائیرلائنز کا کاروبار مکمل طور پر متاثر ہو سکتا ہے۔ پروازوں کی منسوخی کے سبب مسافروں کو ریفنڈز اور اضافی رہائش کے اخراجات بھی ائیرلائنز پر بھاری پڑ رہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی فضائی پابندی، ائیرلائنز کو دو کھرب سے زائد نقصان
4 گھنٹے قبل