کوئٹہ( پاکستان خبر) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی موسم اور بارش کے امکان کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔محکمہ کے مطابق کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، ڑوب، زیارت، بارکھان، سبی اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بھی طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ رہیں۔
محکمہ موسمیات کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی موسم اور بارش کی پشگوئی
14 گھنٹے قبل