کوئٹہ ( پاکستان خبر) کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک اہم کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے بڑی مقدار میں ایرانی کرنسی ضبط کر لی۔کسٹمز حکام کے مطابق مسافر بغیر کسی ڈیکلریشن کے انتیس اعشاریہ سات نو ملین ایرانی ریال بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے خفیہ اطلاع پر ناکام بنا دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث غیر قانونی منتقلی کو روک لیا گیا جبکہ ضبط شدہ رقم کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ غیر قانونی تجارت اور کرنسی اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتا ہے۔کلکٹر کسٹمز نے کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔