اسلام آباد ( پاکستان خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد شروع ہونے کا امکان ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے امکانات موجود ہیں اور حالیہ رابطوں کے بعد اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی منفی بات سامنے نہیں آئی بلکہ صورتحال حوصلہ افزا دکھائی دے رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ آیا خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا، وزیر دفاع نے کہا کہ حتمی فیصلے اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہوتے ہیں۔بھارت سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے تنقیدی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بے چینی پائی جا رہی ہے اور مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور متوقع، خواجہ آصف کا دعویٰ
2 گھنٹے قبل