اسلام آباد( پاکستان خبر) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے اور دل کا دورہ پڑنے پر انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔جمعیت علماء اسلام کے مطابق گزشتہ شب یہ واقعہ پیش آیا، جس کے بعد قائد جماعت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی۔جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کارکنان اور ہمدردوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ہسپتال منتقل، دل کے عارضے میں مبتلا
11 گھنٹے قبل