اسلام آباد( پاکستان خبر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن درد کش ادویات لے کر اہم ملاقاتیں کامیابی سے مکمل کیں۔تفصیلات کے مطابق تقریباً صبح 9 بجے آفیشل اسٹیٹمنٹ کی ریکارڈنگ اور دن کے دیگر شیڈول مکمل کرنے کے بعد فیملی کی درخواست پر اسحاق ڈار کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ ایکسرے کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر صحت ٹھیک ہے، تاہم کندھے میں ایک ہلکی فریکچر موجود ہے، جس کے لیے چند روز ادویات اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم گزشتہ روز اسٹیج کے قریب پیر پھسلنے سے گر گئے تھے، تاہم انہوں نے فوری طور پر کھڑے ہو کر مصری وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور چوٹ کے باوجود وزرائے خارجہ کے ساتھ تمام اہم اجلاسوں میں شریک رہے۔ اسحاق ڈار نے عوام اور مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چوٹ کے باوجود اہم ملاقاتوں میں شریک
4 گھنٹے قبل