ایران کشیدگی، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ اور بحران کا خدشہ

1 گھنٹے قبل
ایران کشیدگی، عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ اور بحران کا خدشہ

اسلام آباد( کامر س ڈیسک)ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑے ہیں۔ پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، تاہم بعد ازاں کچھ کمی کے بعد 79 ڈالر پر آ گئی۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک نے یومیہ 2 لاکھ 6 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا تاکہ قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل تنازع کی صورت میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے۔ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت بند کر دی ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب کم از کم تین جہازوں پر حملے کی اطلاعات ہیں، جبکہ 150 سے زائد ٹینکرز خلیجی پانیوں میں لنگر انداز ہو کر انتظار کر رہے ہیں۔