ایران نے امریکی حملے کے بعد فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک قرار دے دی

3 گھنٹے قبل
ایران نے امریکی حملے کے بعد فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک قرار دے دی

تہران( سپورٹس ڈیسک) امریکی حملے کے بعد ایران نے رواں سال جون اور جولائی میں امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں حصہ لینا مشکل ہے۔ ایران کا ایونٹ میں پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں شیڈول ہے۔فیفا حکام نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے محفوظ ورلڈ کپ ان کی اولین ترجیح ہے۔ایران گروپ جی میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ شامل ہے اور اگر ایران اور امریکا اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہیں تو 3 جولائی کو ڈیلاس میں ان کا مقابلہ ممکن ہے۔