رائلی روسو کا بڑا اعزاز، پی ایس ایل میں سو میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

2 گھنٹے قبل
رائلی روسو کا بڑا اعزاز، پی ایس ایل میں سو میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے جنوبی افریقی بلے باز رائلی روسو نے لیگ میں اپنے سو میچ مکمل کر کے ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا۔رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں سو میچ کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں، وہ مسلسل دسویں ایڈیشن میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔چھتیس سالہ کرکٹر نے چار سیزن ملتان سلطانز اور چھ سیزن کوئٹہ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ننانوے میچز میں دو ہزار تین سو چھیاسٹھ رنز بنائے، جن میں تین سنچریاں اور گیارہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔یہ سنگ میل عبور کرنے پر انہیں یادگاری ٹرافی بھی پیش کی گئی۔